ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وفاقی محاذ پہلے سے جانچا ،پرکھا اور ناکام مورچہ ہے:وینکیا نائیڈو

وفاقی محاذ پہلے سے جانچا ،پرکھا اور ناکام مورچہ ہے:وینکیا نائیڈو

Mon, 30 May 2016 18:46:23  SO Admin   INS India/SO news

حیدرآباد30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں حکمران این ڈی اے کے متبادل کے طور پر وفاقی محاذ کی تجویز جانچا، پرکھا اور ناکام مورچہ ہے۔وینکیا نائیڈو نے انٹرویو میں کہاکہ سب سے پہلے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہار میں کیا ہو رہا ہے،ایک بار پھر بہار میں ’’جنگل راج‘‘لوٹ آیا ہے،چاروں طرف تنقید ہو رہی ہے،ان میں سے کسی لیڈر کا ریاست کے باہر اثر نہیں ہے،یہ وفاقی محاذ جانچا، پرکھا اور ناکام مورچہ ہے۔وینکیاسے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ 2019کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نتیش کمار کو ایک متبادل لیڈرکے طورپردیکھتے ہیں جنہوں نے تمام غیر بی جے پی جماعتوں سے ایک ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کل کہا کہ بی جے پی کے متبادل کے طور پر پیش محاذ میں سراسر تضاد ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی کا کوئی اختیار نہیں ہے،جس نام نہاد اختیارات کی وہ بات کرتے ہیں، اس میں بہت سے لوگ ہیں جو وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کوئی جگہ خالی نہیں ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ یہ مورچے کا امتحان ہے اور تضادات سے بھرا ہوا ہے۔


Share: