ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ومبلڈن 2016رنر اپ روہانچی نے امریکی اوپن سے نام واپسی لیا

ومبلڈن 2016رنر اپ روہانچی نے امریکی اوپن سے نام واپسی لیا

Thu, 24 Aug 2017 20:25:17  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بائیں کلائی کی چوٹ کی وجہ سے 11ویں رینکنگ والے کینیڈا کے ملوس راونچ نے امریکی اوپن سے نام واپس لے لیا۔ومبلڈن رنر اپ راونچ نے کہا کہ ابھی ان کی کلائی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔اس سے پہلے 12بار کے گرینڈسلیم چمپئن نوواک جوکووچ، 2016امریکی اوپن چمپئن سٹان واورنکا اور 2014رنر اپ کے نشکور بھی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے۔وہیں 23بار کی گرینڈسلیم چمپئن سرینا ولیمز بھی حاملہ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیلیں گی۔دو بار آسٹریلوی اوپن چمپئن وکٹوریہ ازارینکا اپنے بیٹے کی حراست کو لے کر چل رہے مقدمے کی وجہ سے اس میں حصہ نہیں لیں گی۔
 


Share: