ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم نکلے

ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم نکلے

Tue, 22 Aug 2017 17:42:57  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم نکلے، وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر کھڑے ہو کر بغیر چشمے کے سورج گرہن کا نظارہ کیا، میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ کو چشمہ لگانا یاد آیا،ایوانیکا ٹرمپ بھی اس تاریخی نظارے کو دیکھنے کیلئے موجود تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز نرالے، سورج گرہن کے موقع پر ان کے دماغ کو بھی گرہن لگ گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن دیکھنے وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر میلانیا کے ساتھ پہنچے مگر چشمہ لگانا بھول گئے آسمان کی طرف عجیب و غریب اشارے بھی کئے۔
میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ نے جیب سے چشمہ نکالا مگر لگایا نہیں۔ میلانیا کچھ کہنے کیلئے انہیں پلر کے پیچھے لے گئیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے چشمے کے ساتھ انٹری دی۔سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کیلئے ایوانیکا ٹرمپ اور امریکی وزرا بھی موجود تھے، سب نے کالے چشمے لگائے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد نہ رہا۔
 


Share: