کانپور،26نومبر(ایس او نیوز این ایس انڈیا)اندور- پٹنہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں مارے گئے 150مسافروں میں سے تین مسافروں کی لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے۔ان لاشوں کے کی شناخت کا انتظار کل تک کیا جائے گا اور پھر ان لاشوں کی آخری رسومات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ان نامعلوم لاشوں کی بابت آج ریلوے کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی دیا گیا ہے،ان تمام نامعلوم لاشوں کی تصاویر ملک کے تمام علاقوں کے پولیس سربراہان(پولیس چیف)کو وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیجی گئی ہیں تاکہ ان کی شناخت ہو سکے۔کانپور کے چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او) ڈاکٹر رامائن پرساد نے بتایا کہ ٹرین حادثے میں مارے گئے 150لوگوں میں سے 147کی لاشوں کی شناخت اب تک ہو چکی ہے جبکہ تین لاشیں ایسی ہے جن کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک خاتون کا کٹا پاؤں اور مرد کا ہاتھ بھی رکھا ہے۔میڈیکل پروٹوکول کے مطابق ان نامعلوم لاشوں کی تدفین 72گھنٹے کے اندر کر دینی چاہیے ورنہ لاش خراب ہونے لگتی ہیں لیکن حکام کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان لاشوں کو کانپور دیہات کے ماتی پوسٹ مارٹم ہاؤس سے لا کر کانپور شہر کے ارسلا ہسپتال میں رکھا جائے،اس کے بعد سے تینوں نامعلوم لاشیں یہیں ارسلا ہسپتال کے ڈیپ فریزر میں رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اخبارات میں ان نامعلوم لاشوں کے بارے میں اشتہارات بھی دئے گئے ہیں تو کل تک ان کی شناخت نہیں ہوتی ہے تو پھر سینئر پولیس اور انتظامی افسران ان لاشوں کی آخری تدفین کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔پولیس نے ان تمام نامعلوم لاشوں کی تصاویر کھینچ کر ملک کے تمام علاقوں کے پولیس چیف کو وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیج دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے جلو میں ان وہاٹس ایپ تصویر کو سب کو بھیج کر ان لاشوں کی شناخت کروانے کوشش کر کریں۔واضح رہے کہ اتوار 20نومبر کو اندور- پٹنہ ایکسپریس ٹرین کے پکھرایا کے قریب گر کر تباہ ہو جانے سے 150مسافروں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباََ 200افراد زخمی ہو گئے تھے۔