ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹیکساس یونیورسٹی کا کنفیڈریسی کی علامت، چار شخصیات کے مجسمے ہٹانے کا فیصلہ

ٹیکساس یونیورسٹی کا کنفیڈریسی کی علامت، چار شخصیات کے مجسمے ہٹانے کا فیصلہ

Mon, 21 Aug 2017 22:52:33  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹن میں قائم ٹیکساس یونیورسٹی نے کنفیڈریسی کی علامت سمجھے جانے والے چار افراد کے مجسمے یونیورسٹی حدود سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔یونیورسٹی سربراہ گریگ فینویس کے مطابق گزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف ورجینیا اور شارلٹس وِل میں ہونے والے خوفناک واقعات نے پوری قوم کو صدمے اور دکھ سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کنفیڈریٹ یادگاریں سفید فاموں کی برتری اور نیو نازی ازم کی علامات بن گئی ہیں۔
 


Share: