ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارٹی کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے کیا تھا تبصرہ

پارٹی کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے کیا تھا تبصرہ

Mon, 30 May 2016 19:30:08  SO Admin   INS India/SO news

بی جے پی کے متنازعہ لیڈرگھوش نے صفائی دینے کی کوشش کی

کولکاتہ30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس کارکنوں کے خلاف متنازع تبصرہ کرنے کے لئے تنقید کا سامنا کر رہے مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے آج کہا کہ انہوں نے اس تبصرہ کو اپنی پارٹی کے ان کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے کیا تھا جن پر حکمران پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے مبینہ طور پر حملہ کیا جا رہا ہے۔گھوش نے بتایا کہ جو کچھ بھی میں نے کہا ہے، اس سے میرا یہ مطلب نہیں ہے،میں نے یہ اپنی پارٹی کے ان کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے کہا تھا، جن پر ترنمول کانگریس کے غنڈوں کی طرف سے ہر روز حملہ کیا جا رہا ہے،کسی کی ہڈی توڑنے کی طاقت ہم میں نہیں ہے،یہ ایک تبصرہ تھا جو حوصلے کوبڑھانے کے لئے کیاگیا۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ سیاست میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔سنگھ نے کہا کہ سیاست میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن دلیپ گھوش کے تبصرے کو بنگال کی موجودہ صورت حال کے وسیع تناظر میں دیکھے جانے کی ضرورت ہے جہاں پر ترنمول کانگریس کی طرف سے تشدد کی وجہ سے قانون اور نظام مکمل طور سے درہم برہم ہوگیا ہے۔

 


Share: