نئی دہلی، 6/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں حکمراں اکالی دل کو آج اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب اس کے دو موجودہ رکن اسمبلی مہیش اندراسنگھ اورراجوندرکوربھاگکے ریاستی کانگریس صدر امریندرسنگھ کی موجودگی میں یہاں کانگریس میں شامل ہو گئے۔مہیش اندرا سنگھ باگھپرا اسمبلی سیٹ جبکہ راجودر کور نہال سنگھ والا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔دونوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے امریندر نے کہا کہ اس سے کانگریس پارٹی کو اسمبلی انتخابات سے پہلے مضبوطی ملے گی۔انہوں نے بار بار کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے، خاص طورپرپنجاب میں مثالی انتخابات اخلاق نافذ ہونے کے بعد شرومنی اکالی دل اور عام آدمی پارٹی سے رہنماؤں اور کارکنوں کا پارٹی چھوڑنا جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ روایت کے مطابق یہ لیڈر غیر مشروط طورپرپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔میں ان کا کانگریس پارٹی میں خیر مقدم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ان کے شامل ہونے سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔دونوں ممبران اسمبلی نے اکالی قیادت کے ساتھ اپنی ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے تئیں ہمیشہ ہی وفادار رہے ہیں لیکن وہ بادل خاندان کے غلام نہیں ہوسکتے۔امریندرنے مہیش اندرا سنگھ اور راجودر کور بھاگکے کے علاوہ شرومنی اکالی دل لیڈر پریتم سنگھ کوٹبھائی اور سماجی کارکن اجے شرما کا بھی کانگریس میں استقبال کیا۔