پونے، 29/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) پونے میں ہوئی ایک پولیس تصادم میں دوملزم مارے گئے ہیں، تصادم میں مارے گئے ملزمان کے نام شیام دابھوڈے اوردھننجے شندے ہیں۔پولیس کے مطابق، دونوں ہی پونے کے چاکن میں ورسائی پہاڑی علاقے میں چھپے تھے، تصادم میں کل 14راؤنڈ گولیاں چلی ہیں۔دونوں کے پاس سے چار پستول اور ایک دیسی بندوق سمیت 42کارتوس ملے ہیں، شیام ڈابھوڈے کے خلاف 12سنگین جرائم کے تحت معاملے درج تھے۔