وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان سے مختلف لوک سبھامیں جواب،منوہرپاریکرنے بھی ایوان کوچھ بتایاتھا
نئی دہلی، 29/نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرداخلہ ہمیشہ اس بات پر قائم رہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں چھ دہشت گرد تھے لیکن منگل کو وزارت نے لوک سبھاکوبتایا کہ چھ نہیں چار دہشت گردتھے جو حملے میں مارے گئے۔پٹھان کوٹ کے حملہ آوروں کی تعدادکولے کر حکومت نے منگل کو پھر نیا بیان دیا۔لوک سبھامیں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دو جنوری کوچار دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے اس سلسلے میں تحریری بیان میں کہا کہ چار پاکستانی دہشت گردپنجاب کی سڑک سے آئے۔راوی دریا کے پاس بنے پل سے لگے دھوسی موڑ سے ہندوستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملہ بولا۔ان کے پاس سے چار AK-47، 32 AK میگزین، 3پستول، 7پستول کی میگزین، ایک گرینیڈلانچراور 40ہینڈ گرینیڈ ملے۔لیکن یہ جواب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان سے مختلف ہے۔اسی سال چارمارچ کو راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ چار دہشت گردوں کی لاشوں کے علاوہ کچھ جلے ہوئے حصے ملے ہیں جنہیں فوریسک تحقیقات کیلئے بھیجاگیاہے۔یہ بیان وزیر داخلہ نے NSGکی پریذیٹیشن کے بعد دیا تھا۔وزیر دفاع منوہر پاریکرنے بھی16مارچ کولوک سبھا میں کہا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے میں چھ دہشت گردتھے۔ادھراس معاملے کی تحقیقات کر رہی NIAکہتی رہی ہے کہ اسے صرف چار دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔وزارت داخلہ نے حال ہی میں NIAکو اس معاملے میں مسعوداظہراور تین اور دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت دی ہے۔