ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈبلیو ایچ او نے جیکا کے خطرے پر اولمپک کسی اورجگھ کرانے کا مطالبہ مسترد کیا

ڈبلیو ایچ او نے جیکا کے خطرے پر اولمپک کسی اورجگھ کرانے کا مطالبہ مسترد کیا

Sun, 29 May 2016 20:01:43  SO Admin   SO news /INS India

 

جنیوا29مئی(آئی این ایس انڈیا)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے ریو دی جنیریو میں آئندہ اولمپکس کھیلوں کے مقام اور وقت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے جیکا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کہیں اور کرانے کی مانگ کی تھی۔عالمی ادارہ صحت کو جمعہ کو لکھے کھلے خط میں 150بین الاقوامی ڈاکٹروں، سائنسدانوں اور محققین نے جیکا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اگست میں ہونے والے کھیلوں کو کہیں اور منعقد کرنے یا ان میں تاخیر کرائے جانے کی مانگ کی تھی۔خط میں انہوں نے لکھا کہ برازیل کا ریو جیکا وائرس سے متاثر دوسرا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے اور ایسے شہر میں اولمپکس کا انعقاد کرناغیر ذمہ دارانہ اورغیر اخلاقی ہے کیونکہ اس سے یہ وائرس غریبوں تک اور جن مقامات پر نہیں پھیلا ہے جیسے افریقہ اور جنوبی ایشیا تک تک پہنچ جائے گا۔لیکن ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اولمپک کے لیے کہیں اور کرانے کے فیصلے سے وائرس کے پھیلنے پر کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ڈبلیو ایچ او نے بیان میں کہا کہ موجودہ تشخیص کے مطابق 2016اولمپک کھیلوں کو منسوخ کرنا یا اس کی جگہ میں تبدیلی کرنے سے جیکا وائرس کے بین الاقوامی سطح پر پھیلنے میں کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

Share: