نیویارک،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے صدر سَولی نینِستو سے ملاقات کے دوران کہا کہ اُن کا ملک کسی بھی دہشت گردی میں فن لینڈ کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اُس کا ساتھ دے گا۔ ٹرمپ نے امریکا اور فن لینڈ کے تعلقات کو انتہائی گرم جوش بھی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدر نینستو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر کہا کہ کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر اُن سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے فِنِش صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا بالٹک خطے کو دنیا میں اہمیت کا حامل خیال کرتا ہے اور اسے ایک انتہائی محفوظ علاقہ سمجھتا ہے۔