نئی دہلی،12؍اپریل (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو ہنومان جینتی پر عشائیہ پر مدعوکیا تھا، اس بار کا عشائیہ کسی فائیواسٹار ہوٹل کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرے نمبر 70 میں تھا، کھانا بھی پارلیمنٹ کی کینٹین کا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ یو پی اے حکومت کے دوران جس سونیاگاندھی کی طرف سے مدعوکئے گئے لنچ یا ڈنر میں ممبران پارلیمنٹ 30منٹ پہلے پہنچ جاتے تھے، اس میں لوک سبھا کے 44اور راجیہ سبھا کے 59کانگریسی ممبران پارلیمنٹ میں سے آدھے سے کم ہی 8 بجے یعنی طے وقت پر پہنچے۔حالانکہ سونیا، راہل اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ٹھیک 8بجے پہنچ چکے تھے۔وقت رات 8بجے کا تھا، لیکن بہت سے کانگریسی ممبران پارلیمنٹ 8بجے کے بعد پہنچے۔سونیا، راہل اور منموہن سنگھ کے بعد کئی ممبران پارلیمنٹ پہنچے، اس طرح کے نظارہ کے متعلق یو پی اے کی حکومت کے دوران سوچنا بھی شاید غلط ہوتا۔لیکن اس ڈنر میں یہ واضح ہو گیا کہ جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں ،تو سبھی آپ کے حکم کیتعمیل کرتے ہیں لیکن جب آپ کے ہاتھ میں اقتدار نہیں ہوتا تو کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ آپ کی ہدایت پر عمل نہیں کرتا ہے۔