ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس کے 12 امیدواروں کی فہرست جاری، بہار سے 4، اڑیسہ سے 7 امیدواروں کا اعلان

کانگریس کے 12 امیدواروں کی فہرست جاری، بہار سے 4، اڑیسہ سے 7 امیدواروں کا اعلان

Fri, 29 Mar 2019 23:22:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :29 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے۔اس لسٹ میں بہار کے چار، اڑیسہ کے سات اور اتر پردیش کے ایک امیدوار کا نام شامل ہے۔بہار کی سہسرام سیٹ سے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سپول سیٹ سے رنجیتا رنجن کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے۔پارٹی نے اتر پردیش کی مہاراج گنج سیٹ سے تنشري ترپاٹھی کی جگہ سپریا شرينیت کو ٹکٹ دیا ہے۔تنشري ترپاٹھی، مدھمتا شکلا قتل میں جیل میں بندسابق وزیر امرمنی ترپاٹھی کی بیٹی ہیں۔کانگریس نے اڑیسہ کی کیونجھر (ایس ٹی)، بالاسور، بھدرک (ایس سی)، ڈھیکنال،کیدرپاڑا، جگت سنگھ پور (ایس سی)، اور پوری سیٹ سے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔پوری سیٹ سے ستیہ پرکاش نائک کو اتارا گیا ہے۔بتا دیں کہ پوری لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا انتخاب لڑ رہے ہیں۔آزادی کے بعد ہندوستان اپریل 2019 میں اپنے 17 ویں لوک سبھا انتخابات کا گواہ بنے گا۔


Share: