ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک کے ساتھ اب مدھیہ پردیش میں بھی انکم ٹیکس چھاپے ، کمل ناتھ کے او ایس ڈی او سابق مشیر کے ٹھکانوں پر مرکزی ایجنسی کا دھاوا

کرناٹک کے ساتھ اب مدھیہ پردیش میں بھی انکم ٹیکس چھاپے ، کمل ناتھ کے او ایس ڈی او سابق مشیر کے ٹھکانوں پر مرکزی ایجنسی کا دھاوا

Mon, 08 Apr 2019 01:15:11  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی :7/اپریل ( یواین آئی ) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے خصوصی ڈیوٹی آفیسر ( او ایس ڈی) پروین ککڑ کے اندور اور سابق مشیر راجیندر مگلانی کے دہلی اور بھوپال میں واقع رہائش گاہ سمیت تقریباً 50مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے اتوار کو آج علی الصبح چھاپے کی کارروائی شروع کی جس میں اب تک نو کروڑ روپئے برآمد ہوچکے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوکے لین دین کے سلسلے میں کی گئی ہے ۔ ابھی تک محکمے کی ٹیم نے نو کروڑ روپئے برآمد کئے ہیں ۔ مسٹر ککڑ نے مسٹر کمل ناتھ کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد دسمبر 2018ء میں او ایس ڈی کاعہدہ سنبھالاتھا اور عام انتخابات کے اعلان کے بعد اس عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا ۔ مسٹر مگلانی نے چھندواڑا میں الیکشن کے انتظام کے لیے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔ مسٹر ککڑ کی اندور کے وجے نگر میں واقع رہائش گاہ بی سی ایم بائٹس میں واقع دفتر ، ان کے ذریعہ چلائے جارہے ایک شادی ہال اور ایک فلیٹ پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ مسٹر گلانی کی بھوپال اور دہلی میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ ذرائع نے کہاکہ 50مقامات پر چھاپہ مارنے کی کارروائی جاری ہے ، جن میں مسٹر کمل ناتھ کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ان کے ایک رشتہ دار راتل پوری اور ان کی کمپنی امیرا گروپ اور موزر بیئر شامل ہیں ۔ بھوپال ، اندور، گواور دہلی میں تقریباً 300افسر شامل ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ کولکاتہ کے کاروباری پارس لال لوڈ ھا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ چھاپوں کے دوران ضبط دستاویزوں کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے ۔ مسٹر ککڑ ریاستی پولیس سروس کے سابق افسر ہیں ۔ انہیں گزشتہ دسمبر میں ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ کمل ناتھ کا او ایس ڈی مقرر کریاگیاتھا۔ 


Share: