ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کھارے پانی کو روکنے والے ڈیم کا سلیب ٹوٹنے سے ایک طالبہ ہلاک

کھارے پانی کو روکنے والے ڈیم کا سلیب ٹوٹنے سے ایک طالبہ ہلاک

Mon, 30 May 2016 20:31:47  SO Admin   SO NEWS

اڈپی 30؍مئی (ایس او نیوز)ہیجماڈی گرام میں ندی میں کھارے پانی کی آمیزش کو روکنے کے لئے تیس سال قبل بنائے گئے چھوٹے سے ڈیم کا سلیب اچانک ٹوٹ کر ندی میں گرجانے سے ایک سات سالہ طالبہ ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
تفصیل کے مطابق اس پرانے ڈیم پر سے تین لڑکیاں پیدل ندی پار کر رہی تھی۔ اچانک ڈیم کا سلیب ندی میں گرنے سے وہ تینوں بھی ندی میں گر گئیں۔ ان میں سے دو لڑکیاں تیرتے ہوئے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں مگر تیسر ی سات سالہ لڑکی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی ، جس کی شناخت ریانا فرٹاڈو کے طور پر کی گئی ہے۔اور تیسری جماعت کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔جبکہ زندہ بچ جانے والی بچیوں کی شناخت ریانا کی بہن آئیرون فرٹاڈو(۱۰ سال) اور اس کی رشتے دارانیش ڈی سلوا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
جب ریانا ڈوبنے لگی تو بچوں نے شور مچایا جسے سن کر چھوٹی کشتی میں ندی پار کرنے والے لوگ مدد کو پہنچے اور بچی کو پانی سے نکالا مگر اس سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔اڈپی ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر ونئے کمار سوراکے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر ٹوٹے ہوئے راستے کو درست کرنے کی ہدایت دی۔اس کے علاوہ بچی کے والدین کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلانے کا بھی وعدہ کیا۔پڈوبدری پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: