ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کھلی سے بھی زیادہ لمبے ہیں راجیش کمار، خوراک بھی ہے زیادہ،وزن 155 کلو

کھلی سے بھی زیادہ لمبے ہیں راجیش کمار، خوراک بھی ہے زیادہ،وزن 155 کلو

Wed, 12 Apr 2017 19:18:00  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ ،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں ٹریفک پولیس کی نوکری کر رہے راجیش کمار کی لمبائی دی گریٹ کھلی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ ان سے بھی زیادہ طویل ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ7:4 فٹ طویل ہیں، وہیں کھلی کی لمبائی 7:1 ہے۔ پہلوان راجیش کمار کا دعوی ہے کہ انہوں نے کھانا کھانے کے معاملے میں بھی دی گریٹ کھلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کئی بار پیچھے سے دیکھنے پر دلیپ سنگھ رانا کلی کی طرح ہی نظر آتے ڈبلیو ڈبلیوایف میں جانے سے پہلیکھلی پولیس میں ملازمت کرتے تھے، ٹھیک اسی طرح راجیش بھی ہریانہ ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری کر رہے ہیں۔ کھلی روزانہ 15 سے 20 انڈے، چکن، ایک کلو دودھ، کیلے، سیب اور کئی طرح کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔ وہیں پہلوان بھیم عرف راجیش کمار کو ہر دو گھنٹے بعد کھانا چاہئے ہوتا ہے۔ راجیش روز 40 انڈے، 40 روٹی، تین کلو چکن، 5 لیٹر دودھ اور چار کلو پھل کھا جاتے ہیں۔ اس پہلوان کا وزن 155 کلو ہے۔
ٹریفک پولیس میں ملازمت کرنے والے راجیش جب سڑک پر موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمیٹ کے دیکھ لیتے ہیں تو انہیں غصہ آ جاتا ہے، وہ کہتے ہیں بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے لوگ جان بوجھ کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں، وہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی سختی سے پیش آتے ہیں، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے، وہ نوجوانوں کو شراب سمیت دیگر دوسرے لت سے بچنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہریانہ پولیس بھی ان کی لمبائی کا فائدہ لیتے ہوئے بیداری مہم چلاتی رہتی ہے۔ راجیش کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ بھائی بہن ہیں، لیکن اتنی زیادہ لمبائی کسی کی نہیں ہے۔ دعوی کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں راجیش کی لمبائی تیسرے نمبر پر ہے اور پنجاب ہریانہ کا وہ سب سے طویل شخص ہے۔


Share: