مسقط،16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) عمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے کے امریکی حراستی مرکز میں قید 10قیدیوں کو اپنے ہاں رکھنے کی حامی بھر لی ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر باراک اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند ہی دن قبل سامنے آیا ہے
عمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صدر اوباما کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ چند روز قبل امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کیوبا میں قائم اس حراستی مرکز پر موجود کُل 55میں سے 19قیدیوں کی کلیئرنس دے دی گئی ہے اور صدر اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند روز قبل کسی بھی وقت انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔