نئی دہلی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 8جوانوں کی شہید ہونے اور ہریانہ کے پچکولا کی عدالت میں ڈیرہ سچا سوداچیف گرمیت رام رحیم کو ریپ کا مجرم ٹھہرائے جانے کے واقعہ پر کرکٹر گوتم گمبھیر نے طنز کسا ہے۔گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا ہے، سرحد پر ٹریرسٹ، اندر بابا ریپسٹ اور ہم الجھے ہیں سنیما ہال میں قومی گیت بجانے پر، وقت ہے کچھ کرنے کا۔اس سے پہلے بھی گوتم گمبھیر نے گرمیٹ رام رحیم کو گرفتار کرنے کے بعدان کے حامیوں کے واقعات پر بھی ٹویٹ کیا۔