نئی دہلی،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل کے معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہوم سیکرٹری رجیو گیوبا کو ہدایت دی ہے کہ پورے معاملہ کی ایک تفصیلی رپورٹ کرناٹک حکومت سے منگائی جائے۔وزارت ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق وزارت داخلہ نے کرناٹک حکومت سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے صحافیہ کے قتل کے بارے میں بتایا کہ دو افراد گوری لنکیش کے خلاف فیس بک پر کچھ پوسٹ کیاتھا، ان سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ کلبرگی، پنسارے اور دابولکر کو بھی قتل کرنے میں اسی طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں مجھ سے ملاقات کی لیکن کسی بھی خطرے کے بارے میں نہیں بتایا۔
ریاستی وزیر اعلی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمیونسٹ نظریات کوفروغ دینے والوں کوسیکوریٹی فراہم کی جائے۔پولیس نے اسے منظم جرم ماناہے۔ پولیس نے کہا کہ پولیس اس پر نظر رکھ رہی ہے۔سی ایم سدارمیا نے ایک انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی صدارت والی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی)کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔آپ کوبتادیں کہ سینئر خاتون صحافی گوروری لنکیش جسے ہندوتوا کا سخت مخالف سمجھا جاتاتھا کو منگل کو رات کو بدمعاشوں نے ماردیا۔وہ ایک کنڑ میگزین کی ایڈیٹرتھی۔وہ اخبار کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کوبھی دیکھتی تھیں۔