ٹبلس،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی گرینڈ ماسٹر پینٹاٹا ہری کرشن نے فڈے عالمی کپ میں پہلے مقابلے میں ملی ہارسے ابھرتے ہوئے دوسرے کھیل میں گرینڈ ماسٹر یوری گونزیلز ووڈل کو شکست دی۔دنیا کے 20 ویں نمبرکے کھلاڑی ہری کرشنا سفید مہروں سے کھیل رہے تھے۔انہوں نے کیوبا کے حریف کو جارحانہ طور پر جواب دیا، دونوں کے درمیان میچ 20 ویں چال تک مقابلہ برابرکاتھا لیکن اس کے بعد وول نے ایک غلطی کی اور دباؤ میں آ گئے۔ہری کرشنانے 41 ویں چال میں جیت لیا، اب وہ ٹائی بریکردورمیں ووڈل سے کھیلیں گے۔اگر وہ ٹائی بریکر جیتناچاہتے ہیں تو تو پھر اگلے راؤنڈ میں ان کا سامنا ایس پی سورتھنام سے ہوسکتاہے، جس نے سابق فائن ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ روسلان پانومواروف کو ہرایا۔