ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہریانہ میں تشدد کے باوجود کھٹر کی کرسی پر کوئی خطرہ نہیں، ہائی کمان نے دی کلین چٹ

ہریانہ میں تشدد کے باوجود کھٹر کی کرسی پر کوئی خطرہ نہیں، ہائی کمان نے دی کلین چٹ

Sat, 26 Aug 2017 21:29:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریپ گروبابا گرمیت رام رحیم کو 15سال پرانے کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ہریانہ میں ہوئے تشدد کے بعد وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نشانے پر آ گئے تھے۔خبریں تھیں کہ مرکز بھی اس سے ناخوش ہے کہ تشدد سے اچھے سے نہیں نمٹا گیا لیکن اب یہ طے ہو گیا ہے کہ بی جے پی منوہر لال کھٹر کو نہیں ہٹائے گی۔ذرائع کے مطابق بی جے پی ان سے صفائی بھی نہیں مانگے گی۔
ہریانہ میں ہوئے تشدد پر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ہریانہ کے انچارج انل جین کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں کیلاش وجے ورگیہ بھی موجود تھے۔انل جین نے کہا کہ کھٹر کو طلب کرنے کی خبر غلط ہے۔اپوزیشن کو اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔میٹنگ میں امت شاہ نے کہا کہ ڈیرہ اور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔اسے ذہن میں رکھتے ہوئے تشدد کواچھی طرح سے سنبھالا گیا۔اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ ہریانہ میں ہوئے تشدد کے درمیان مرکزی حکومت نے کھٹر حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو پوچھا ہے کہ جب مرکزی حکومت کی جانب سے فورس بھیجی گئی تھی تو پھر ہر جگہ پولیس اہلکار کیوں تعینات نہیں کئے گئے۔وزیر داخلہ نے ہر ضلع کی رپورٹ مانگی ہے۔
 


Share: