ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان اور پاکستان ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ایک ہی پول میں

ہندوستان اور پاکستان ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ایک ہی پول میں

Sat, 03 Dec 2016 20:14:44  SO Admin   S.O. News Service

لندن: 3دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ایشیائی چمپئن ہندوستان کو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل 2017میں روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ایک ہی پول میں رکھاگیاہے۔ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل 2018عالمی کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے جو 15سے 25جون تک کھیلا جائے گا۔اس میں مرد ہاکی میں دنیا کی ٹاپ10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ابھی تک میزبان انگلینڈ، ریو اولمپکس چمپئن ارجنٹائن، سابق یورپی چمپئن ہالینڈ، ہندوستان، کوریا اور پاکستان کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔چار اور ٹیمیں ہاکی ورلڈ لیگ دوسرے راؤنڈکے ذریعے کوالیفائی کریں گی جو اگلے سال جنوری سے اپریل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں 18جون کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہندوستان اس سال ایشیائی چمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کا ارادہ بدلہ چکانے کا ہوگا۔
 


Share: