ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہوپ کی شاندار سنچری، ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ پر تاریخی فتح بریوتھ ویٹ میچ کی دوسری سنچری سے چوکے،17سال بعدملی اپنی سرزمین پرفتح

ہوپ کی شاندار سنچری، ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ پر تاریخی فتح بریوتھ ویٹ میچ کی دوسری سنچری سے چوکے،17سال بعدملی اپنی سرزمین پرفتح

Wed, 30 Aug 2017 19:36:02  SO Admin   S.O. News Service

ہیڈگلے،30اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شائی ہوپ کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔یہ 17برس میں پہلا موقع ہے کہ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں ہرایا ہے۔شائی ہوپ نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو ایک ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرایا۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز چوتھے دن کے آخری سیشن میں 490رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 322رنز کا ہدف دیا تھا۔پانچویں دن ویسٹ انڈیز کی ابتدائی دو وکٹیں تو 50رنز کے اندر گر گئیں لیکن پھر بریتھ وٹ اور شائی ہوپ کے درمیان 145رنز کی شراکت نے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر دیا۔چائے کے وقفے پر اوپنر بریتھ ویٹ 95رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور دوسری اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن ہوپ نے عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسری اننگز میں بھی سنچری مکمل کی۔
بریتھ وٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے پہلے روسٹن چیز اور پھر بلیک وڈ کے ساتھ اہم شراکتیں قائم کیں اور ٹیم کو تاریخی فتح دلوا دی۔ہوپ 118رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے میچ کی پہلی اننگز میں 147 رنز بنائے تھے اور بریتھ ویٹ ((134کے ساتھ مل کر 246رنز کی شراکت قائم کی تھی۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن جنھیں ٹیسٹ میچوں میں 500وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف تین وکٹیں درکار تھیں دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔اس سے پہلے برمنگھم میں کھیلے جانے والے اس سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209رنز سے شکست دی تھی۔


Share: