کولکاتہ، 30نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے سکنا فوجی کیمپ میں آج ایک چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو جانے کی وجہ سے فوج کے تین افسران کی موت ہوگئی اورایک جونیئر کمیشن افسر شدید زخمی ہو گیا۔فوج کے حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تقریباََ 11بج کر 45منٹ پر اس وقت گرکرتباہ ہوا جب وہ ایک باقاعدہ مشن سے سلی گوڑی کے نزدیک سکنا میں واقع کیمپ کے ہیلی پیڈ کی طرف لوٹ رہا تھا۔تین افسران کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ایک جے سی او زخمی ہے جسے سنگین حالت میں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فوج کی33کور سکنا میں واقع ہے اور فوج ہوا بازی کور کی طرف سے فوج کے تمام طیاروں کاآپریشن کیا جاتا ہے۔اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔