ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوگنڈا کے باغی لیڈر پر جنگی جرائم کے تحت مقدمے کا آغاز

یوگنڈا کے باغی لیڈر پر جنگی جرائم کے تحت مقدمے کا آغاز

Tue, 06 Dec 2016 18:23:51  SO Admin   S.O. News Service

کوالالمپور6دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی تعزیری عدالت میں یوگنڈا کے ایک بدنامِ زمانہ باغی لیڈر پر مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈومینیک اونگ وَین کودی ہیگ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑ رہا ہے تاہم اُس نے مقدمے کے آغازپرخودکو بے قصور قرار دیا ہے۔ ایک بچے کے طور پر فوجی بننے والا اونگ وَین بعد میں ایک ملیشیا کا کمانڈر بن گیاتھاجوافریقہ کی بے رحم ترین ملیشیاؤں میں شمار ہوتی تھی۔ اُس پر شہری آبادی پر حملوں، قتل، جنسی طور پر لوگوں کو غلام بنانے اور تشدد روا رکھنے جیسے ستّرالزامات عائد ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملیشیا نے اَسّی کے عشرے کیدوران ایک لاکھ سے زیادہ انسانوں کوہلاک کیااورساٹھ ہزار بچوں کو اغوا کیا۔


Share: