لکھنؤ، 12؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کی یوگی حکومت نے انتظامی محکمے میں بڑا پھیر بدل کیا ہے، بدھ کو یوگی حکومت نے 20آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے ۔صوبے میں نئے تبادلے کے تحت مرتین جے کمار نارائن کو وزیر اعلی کا سکریٹری مقررکیا گیا ہے، جبکہ نونیت سہگل کو اطلاعات و سیاحت کے سکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر ان کی ذمہ داری اویناش اوستھی کے حوالے کر دی گئی ہے۔وہیں، انیتا میشرام کو محکمہ برائے بہبودی اطفال کی سکریٹری اور آر پی سنگھ کو چیف سکریٹری کان کنی بنایا گیا ہے۔رما رمن کو نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف سکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ آلوک سنہا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس سے پہلے سنہا میرٹھ کے کمشنر تھے۔اس کے علاوہ راج پرتاپ سنگھ کو زمینی سائنس اور کان کنی محکمہ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔بھونیش کمار کو لکھنؤ کے کمشنر کے عہدے کی ا ضافی ذمہ داری آزاد کر دیا گیا ہے، حالانکہ انہیں پیشہ ورانہ تعلیم اوراسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کا سکریٹری برقرار رکھا گیا ہے،ساتھ ہی مکیش کمار کو محکمہ برائے ٹیکنیکل تعلیم کے کے عہدے کے اضافی چارج سے آزاد کر دیا گیا ہے۔قابل ذکرہے کہ رما رمن اور نونیت سہگل پچھلی حکومت میں طویل وقت تک اہم عہدوں پرفائز رہے ہیں، جن کو ابھی یوگی حکومت نے درکنار کر دیا ہے ، اس کے علاوہ آمود یادو اور پندھاری یادو ریونیو کونسل کے رکن بنائے گئے ہیں، جبکہ امت کمار گھوش، وجے کمار یادو، ڈاکٹر ہری اوم، انیتا سنگھ، دیپک اگروال، ڈمپل ورما، رما رمن اور گردیپ سنگھ کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔