ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ’’آپ‘‘ کے منشور میں صفائی اہلکاروں کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کی ضمانت

’’آپ‘‘ کے منشور میں صفائی اہلکاروں کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کی ضمانت

Wed, 12 Apr 2017 19:57:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی اپنے منشور میں خصوصی سہولیات دینے کا دعوی کرنے جا رہی ہے۔پارٹی ذرائع کی مانیں ، تو آپ کے انتخابی منشور میں طے وقت پر صفائی اہلکاروں کی تنخواہ ملنے کی گارنٹی ہو گی ، وہیں، ان کے بچوں کو بھی خصوصی سہولیات مہیاکرائی جائیں گی۔یہی نہیں، کام کی جگہ پر بھی انہیں بہتر ماحول مہیا کرایا جائے گا۔پارٹی نے اپنے منشور میں صفائی اہلکاروں کے لیے خصوصی انتظام کیا ہے۔آپ کو اقتدار حاصل ہو نے کے بعد ہر ماہ کی سات تاریخ کو ان کی تنخواہ مل جائے گی ، تنخواہ سیدھے ان کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے گی ۔پارٹی کا خیال ہے کہ دہلی میں فی الحال 55226مستقل اور تقریبا 40ہزار عارضی صفائی اہلکار ہیں۔کارپوریشن میں آپ کی حکومت بننے پر تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔اقتدار ملنے آپ صفائی ملازمین کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اسکیم کی شروعات کرے گی۔بچوں کے مستقبل کے لیے 50000کا ایف ڈی کروایا جائے گا، لڑکی کو اس کا فائدہ 21سال کی عمر میں ملے گا۔وہیں، تمام ملازمین کو کیش لیس ہیلتھ سہولیات دی جائے گی، پارٹی اہلکاروں کی حفاظت کا بھی بہتر انتظام کرے گی۔انہیں سبھی طرح کے آلات مہیا کرائے جائیں گے،جبکہ تمام ڈھلاؤ مقامات کیتجدیدکاری کی جائے گی ، ان کے نزدیک سبسڈی والا کھانا اور صاف پانی ملے گا۔صفائی اہلکاروں کے آرام کرنے کے لیے ہوادار کمرے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔


Share: