ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 5اور6 مارچ کوسرسی میں ہوگا ’آروگیہ میلہ‘ کا انعقاد

5اور6 مارچ کوسرسی میں ہوگا ’آروگیہ میلہ‘ کا انعقاد

Sun, 03 Mar 2019 20:28:53  SO Admin   S.O. News Service

سرسی3؍مارچ (ایس او نیوز)سرسی ماری کمپا پی یو کالج میں 5اور6مارچ کو مرکزی حکومت کے راشٹریہ آروگیہ ابھیان اسکیم کے تحت ’آروگیہ میلہ‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ضلع کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے دفتر سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق اس آروگیہ میلہ (میڈیکل کیمپ) کے دوران وبائی امراض سے متعلق سوپر اسپیشالٹی اسپتالوں سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے طبی جانچ کی جائے گی۔اورمفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جی این اشوک نے ضلع کے تمام باشندوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس شاندار آروگیہ میلہ میں شامل ہوں اور اس موقع سے استفادہ کریں۔


Share: