اسلام آباد،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)پاکستان کے کرکٹ کے مداحوں کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ 8سال کے بعد ایک بار پھر پاکستان میں شروع ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ستمبر میں ورلڈالیون ٹیم کے خلاف ٹی 20سیریز کیلئے منظوری دے دی ہے۔وہیں اس بات کا بھی امکان ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے ساتھ لاہور میں تین ٹی 20میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاہور میں ملک میں کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کا بہترین موقع ملا ہے،آپ کو بتادیں کہ مارچ 2009میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد، صرف زمبابوے اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل ہی ہواجب بین الاقوامی کھلاڑی کھیلتے دکھے۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ورلڈ الیون کے ایک ہفتہ کے میچوں کے لئے صدارتی سیکورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ورلڈالیون ٹیم دنیا بھر سے 15باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔زمبابوے کے سابق کھلاڑی اینڈی فالور ورلڈ الیون ٹیم میں کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑی بات ہے۔ستمبر، اکتوبر اور نومبراہم مہینے ہیں۔دریں اثنا، ورلڈ الیون، سری لنکا ٹیم اور ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان آئے گی۔پاکستان کویہ گھریلو سیریز کو کئی کوششوں کے بعد ملی ہے، لہذا وہ اسے ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیں گے،سیکیورٹی انتظامات پر، سیٹھی نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہم اس سیکیورٹی انتظامات کو پورا کر سکتے ہیں جس کا ہم نے وعدہ کیا ہے۔اس مہینے کے اختتام میں آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم بھی پہنچ رہی ہے،اب تک سب کچھ ٹھیک ہے۔