Wed, 03 May 2017 19:22:17SO Admin
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے شمال میں ایک فلسطینی نوجوان کے ہلاک کر دئے جانے کا اعلان کیا گیا جس نے خنجر سے حملے کی کوشش کی تھی۔
View more
Wed, 03 May 2017 18:58:19SO Admin
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ایک خاتون مترجم نے داعش تنظیم کے رکن سے شادی کر لی۔ خاتون اہل کار کو مذکورہ داعشی کی جاسوسی پر مامور کیا گیا تھا تاہم وہ خود ہی اس کی محبت کا شکار ہو گئی اور اس کے پیچھے شام جا پہنچی۔امریکی عدالت کے دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون مترجم ڈینیلا گرین نے جون 2014 میں ڈیٹرائٹ میں ایف بی آئی کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنے والدین سے ملاقات کے واس
View more
Wed, 03 May 2017 18:41:08SO Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب نے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام کا بحران توقع سے زیادہ طول پکڑ گیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے شام کے بحران کے جلد از جلد حل کے لیے وزراء خارجہ کی سطح پر رابطے تیز کرنے سے اتفاق کیا۔ ماسکو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے دہشت
View more
Wed, 03 May 2017 18:34:41SO Admin
یمن میں بھوک اور بیماریوں نے زندہ انسانوں کی زندگی تو اجیرن کر ہی رکھی ہے مگر دو سال سے جاری جنگ نے مْردوں پر بھی رحم نہیں کھایا۔دارالحکومت صنعاء کی مرکزی جامعہ میں شعبہ آثار قدیمہ کے عجائب خانے کے اندر موجود حنوط شدہ لاشیں تحلیل ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بجلی کا کا منقطع ہونا اور لاشوں کو محفوظ کرنے والے مواد کی عدم دستیابی ہے جو بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 18:26:40SO Admin
ایران نے شام میں بشار حکومت کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ملیشیائیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں نئی پیش رفت’’مہدی کی گرج‘‘نامی ملیشیا ہے جو رواں برس مارچ میں معمر الدندن نامی شخص کے زیر قیادت تشکیل دی گئی۔بعض وڈیو کِلپوں میں مذکورہ ملیشیا کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے فرقہ وارانہ ترانوں پر عسکری پریڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 18:20:52SO Admin
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز باور کرایا ہے کہ شام میں سیاسی حل تک پہنچنا روس کے ساتھ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 18:13:08SO Admin
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ بدعنوانی میں ملوّث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز یمن میں حوثی باغیوں اور صالح ملیشیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انھوں نے یہ باتیں ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ہیں۔
View more
Wed, 03 May 2017 18:02:40SO Admin
شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد نے اپنے مفاد میں لڑنے والی ملیشیاؤں کو براہ راست ایرانی قیادت کے تحت کر دینے کی منظوری دی اور اس حوالے سے سرکاری طور پر مخصوص تحریر پر دستخط بھی کیے۔اس سے قبل بشار حکومت کے وزیر دفاع نے تجویز پیش کی تھی کہ ایرانی جانب کے ساتھ کام کرنے والی فورسز کو شامی صوبوں میں مقامی دفاع کی ذمے دار افواج کے ساتھ منظم کیا جائے۔ یہ انکشاف شامی اپوزیشن کی ویب سائٹ ’’زمان‘‘ کو موصول
View more