Thu, 04 May 2017 18:21:37SO Admin
وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے دارالحکومت آستانا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر بات چیت شروع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں حکومت کے حامی اور اپوزیشن کے نمائندہ وفود نے آپس میں بات چیت اور صلاح مشورے کئے۔
View more
Thu, 04 May 2017 18:11:30SO Admin
فلسطینی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عسقلان جیل کی انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے تمام قیدیوں کو جمعرات کی صبح نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔قابض اسرائیلی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ مذکورہ قیدیوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کر دیں۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:39:56SO Admin
ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عرب خطے میں صرف ایک چوتھائی ایسے مرد ہیں جو بعض جگہوں پر خواتین کے لیے برابری کی حمایت کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر مرد اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کی بنیادی ذمہ داری گھر سنبھالنا ہے۔مصر، لبنان، مراکش اور فلسطین کے علاقوں میں کیے جانے والے انٹرویوز سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر نوجوان اپنے ابا و اجداد جیسے پرانے خیالات ہی رکھتے ہیں۔ا
View more
Wed, 03 May 2017 20:36:17SO Admin
چین میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلا مسافر بردار طیارہ اپنی اولین پرواز کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی سرکاری جہاز ساز کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا کے تیار کردہ C919 کو جمعہ پانچ مئی پہلی تجرباتی پرواز کی اجازت مل سکتی ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:29:36SO Admin
پاکستان کی سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے لیے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کی جانب سے دیے گئے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔بدھ کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق سماعت کی۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:25:17SO Admin
جرمن فوج کے ایک تازہ اسکینڈل کے باعث جرمنی کی وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لاین نے اپنا دورہ? امریکا منسوخ کر دیا ہے۔ وہ آج بدھ کے روز امریکا جانے والی تھیں۔ برلن میں ایک ترجمان نے کہا کہ خاتون وزیر کے لیے جرمن فوج کے ایک لفٹیننٹ کے گرد گھومتے اسکینڈل کی تحقیقات ترجیحی اہمیت رکھتی ہیں۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:18:08SO Admin
امریکی محکمہ انصاف نے مبینہ طور پر ان دو سفید فام پولیس افسروں پر مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جنھوں نے گذشتہ سال ریاست لوزیانا میں ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ویڈیو فوٹیج میں مقتول ایلٹن سٹرلنگ کو پولیس نے بظاہر زمین پر گرا کر فائر کیا تھا جس کے خلاف ریاستی دارالحکومت بیٹن روگ میں کئی دنوں تک مظاہرے ہوئے تھے۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:08:19SO Admin
روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں روس کے ایک فوجی مشیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اسنائپر سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 19:59:59SO Admin
عراق کی الانبار گورنری کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل منگل کی شام سیکیورٹی فورسز نے الرمادی شہرکے جنوب میں دہشت گردوں کے دو خود کش حملے ناکام بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy