ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آرمی چیف تقرری پر سیاست اپوزیشن کی قومی سلامتی مسئلے پر بے حسی کا مظہر:بی جے پی

آرمی چیف تقرری پر سیاست اپوزیشن کی قومی سلامتی مسئلے پر بے حسی کا مظہر:بی جے پی

Sun, 18 Dec 2016 20:44:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے فوجی سربراہ کی تقرری میں سینئرٹی کے حکم کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا رہی کانگریس کو جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کے فیصلے وقت اور حالات کی بنیاد پر لئے جاتے ہیں اور اس پر سیاست کرنا اپوزیشن کی قومی سلامتی کے مسئلے پر بے حسی کا مظہر ہے۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔اس طرح فیصلے وقت اور حالات کی بنیاد پر لئے جاتے ہیں اور اس پر سیاست کرنا اپوزیشن کی قومی سلامتی کے مسئلے پر بے حسی کا مظہر ہے۔قومی سلامتی کے مسائل پر سیاست کرنے سے فوج کے حوصلے پر منفی اثر پڑتا ہے۔شرما نے کہا کہ تقرری پر سنیئرٹی کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگا رہی کانگریس نے 70سال کے راج میں فوج کو ہمیشہ اس کے حق سے محروم رکھا۔فوجی علاقے سے ہی جیپ گھوٹالے کی شروعات کرنے والی کانگریس نے فوج کو ہوائی جہاز اور توپ گھوٹالوں جیسا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی نے طویل عرصے سے چل رہی ون رینک ون پنشن کی مانگ کو پورا کیا۔فوج کی تعمیرنو کے علاوہ مرکزی حکومت نے فوجی حوصلے بڑھانے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دیا جاتا ہے،اس کے لئے جوانوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ کانگریس کے دور حکومت میں انہیں حملہ ہونے پر بھی کارروائی کے لئے فیصلے لینے میں کمزور سونیامنموہن حکومت پر منحصر رہنا پڑتا تھا۔شرما نے کہا کہ کانگریس ترجمان منیش تیواری الزام لگاتے وقت بھول گئے کہ اپنے چہیتے نوکر شاہوں کو سنیئرٹی کے حکم کو نظر انداز کرکے عہدے دینے کی کانگریس کی طویل تاریخ ہے۔ملک کی سب سے بڑی پارٹی سے سکڑ کر دہرے ہندسے تک آ چکی کانگریس کو قومی سلامتی کے معاملے پر ایسی اوچھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
 


Share: