سیول،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی پیر کے روز سے شروع ہونے والی بڑی فوجی مشقوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف ہے۔ شمالی کوریا کے ایک سرکاری اخبار میں میں کہا گیا کہ مشترکہ جنگی مشقیں کھلی جارحیت کی علامت ہیں اور یہ اُن کے ملک میں داخل ہونے کا ایک تربیتی مرحلہ ہے۔ ہزار وں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی اس جنگی مشق میں شریک ہوں گے۔ جنگی مشقوں کا نام اُلچی فریڈم گارڈین((UFGرکھا گیا ہے۔ حالیہ کچھ ہفتوں میں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ تواتر سے جاری ہے۔