ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی اور بی ایس پی میں ملی بھگت ہے: اکھلیش یادو کا الزام

بی جے پی اور بی ایس پی میں ملی بھگت ہے: اکھلیش یادو کا الزام

Wed, 14 Dec 2016 22:25:31  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 14/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)پر بی جے پی میں ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ بی جے پی کے اکاؤنٹ میں ڈلوانے والی بی ایس پی کے تقریبا تمام بڑے لیڈر اپنا اپنا ووٹ بینک لے کر بی جے پی میں جا چکے ہیں، اس لیے یہ پارٹی جنگ میں بہت پیچھے چھوٹ گئی ہے۔اکھلیش نے نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا نگر بس سروس کے افتتاح موقع پر کہا کہ بی ایس پی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنا ووٹ بی جے پی کو دلوا دیا تھا، سماج میں ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جو دوسرے کا نقصان کرنے کے لیے اپنا کتنا بھی نقصان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
 


Share: