ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حلب میں حزب اللہ کے 26ارکان ہلاک اور قید ہونے کا اقرار

حلب میں حزب اللہ کے 26ارکان ہلاک اور قید ہونے کا اقرار

Sat, 25 Jun 2016 17:25:00  SO Admin   S.O. News Service

بیروت،25 جون (ایس و نیوز/آئی این ایس انڈیا)لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ روز 3 ہفتوں کے دوران شام کے شہر حلب میں اپنے 26 ارکان کے ہلاک ہونے اور قیدی بنا لیے جانے کا اقرار کیا ہے۔ یہ بات تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے جمعے کے روز ہونے والے خطاب میں سامنے آئی۔نصر اللہ کے مطابق حلب کا معرکہ ’شام میں سب سے بڑا تزویراتی معرکہ‘شمار کیا جا رہا ہے۔نصر اللہ نے باور کرایا کہ ان کی ملیشیاؤں کی ایک بڑی فورس حلب میں بشار الاسد کی فوج اور اس کے حلیفوں کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک حلب کے معرکوں میں حزب اللہ کے 26 ارکان ہلاک اور قید ہوچکے ہیں۔


Share: