ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابقہ یو پی اے حکومت کے وقت بدعنوانی سے لڑنے والی جماعتوں نے کانگریس سے ہاتھ ملا لیا:وینکیا نائیڈو

سابقہ یو پی اے حکومت کے وقت بدعنوانی سے لڑنے والی جماعتوں نے کانگریس سے ہاتھ ملا لیا:وینکیا نائیڈو

Fri, 16 Dec 2016 23:48:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہندوستانی سیاست کی سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ جن جماعتوں نے پیشرو کانگریس کی زیر قیادت حکومت کے وقت کرپشن اور گھوٹالوں کے خلاف لڑنے کا کام کیا تھا، انہوں نے اب کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے اور بدعنوانی اور کالا دھن کو ختم کرنے کی وزیراعظم کی کوششوں میں خلل ڈال رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ قابل رحم صورتحال ہے کہ جن اپوزیشن جماعتوں نے کانگریس کے خلاف لڑنے کا کام کیا، کم از کم کچھ جماعتوں نے ایوان کے اندر اور باہر اور انتخابات میں ب کانگریس سے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ اس کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں۔کانگریس کے ساتھ ترنمول کانگریس، سی پی ایم، ڈی ایم وغیرہ جماعتوں نے نوٹ بندی کے معاملے پر لوگوں کے سامنے پیش آ رہے مسائل کے خلاف سرگرمی سے مہم چلائی ہے اور ان جماعتوں کے لیڈر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں میڈیا کے سامنے آئے تھے۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ ہندوستانی سیاست کا سب سے بڑا المیہ ہے،آپ دیکھ رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس، سی پی ایم دونوں کانگریس کی قیادت میں کام کر رہے ہیں۔ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں نے بھی کانگریس سے ہاتھ ملا لیا ہے جو کانگریس سے اوب چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم کانگریس کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں،ہم اس کے حق میں نہیں ہیں،یہ مضحکہ خیز ہے،جب آپ کو معلوم نہیں کہ راہل کیا کہہ رہے ہیں تو آپ اس لیڈر کے ساتھ پریس کانفرنس کس طرح کر سکتے ہیں؟۔


 


Share: