ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انوکھی سنچری لگا کر دھونی کو عالمی ریکارڈبنائیں گے دھونی

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انوکھی سنچری لگا کر دھونی کو عالمی ریکارڈبنائیں گے دھونی

Sat, 19 Aug 2017 20:26:11  SO Admin   S.O. News Service

کولمبو،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان نے سری لنکاکوکلین سوئپ کرکے دورے کاآغازکیاہے،اب ہندوستانی ٹیم کی نظریں ون ڈے سیریز پر ہیں۔ٹیم کے سابق کپتان مہندری سنگھ دھونی ایک طویل وقت کے بعد میدان واپس آ رہے ہیں۔اس سے قبل دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں دکھے تھے،اب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز طے ہو چکی ہے اور مداح دھونی کا ہیلی کاپٹر شاٹ دیکھنے کیلئے ایک بار پھر تیارہیں۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران دھونی کون سے ریکارڈ بنا سکتے ہیں اس پر نظر ڈالیں۔
دھونی بہترین بلے باز ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ بھی وکٹ کیپنگ میں کوئی جواب نہیں رکھتے،وکٹ کے پیچھے اپنی جلدبازی کے لئے دھونی کاموازنہ کبھی 4جی، تو کبھی جمیکا کے رنراسین بولٹ سے کیا جاتا ہے۔ماہی نے اپنے 100ویں اسٹمپنگ سے صرف 3قدم دورہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے سری لنکا کے کمار سنگھارا((97کو پیچھے چھوڑدیں گے۔اس سریز کے دوران دھونی نے ون ڈے میں 100سٹمپنگ کرنے والے دنیا کے واحدوکٹ کیپر بن سکتے ہیں۔
موجودہ سیریز کے سب سے زیادہ سینئر کھلاڑی دھونی، اس سیریز میں 4مزید میچز سے اپنے 300ون ڈے مکمل کریں گے۔دھونے ابھی تک 296میچز کھیلے ہیں۔دھونی 300واں میچ کھیلتے ہی سچن تندولکر((463، راہل دراوڑ ((340محمد اظہر الدین((334، سوربھ گانگولی((308اور یوراج سنگھ ((301کے بعد اس کامیابی کو حاصل کرنے والے چھٹے ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔مہندر سنگھ دھونی اس وقت اپنی 100بین الاقوامی نصف سنچری پوری کرنے سے 2قدم دور ہیں، یعنی دو اور نصف سنچری لگاتے ہی دھونی بین الاقوامی کرکٹ میں 100نصف سنچری لگانے والے 14ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ساتھ ہی دھونی سچن تندولکر، راہل ڈراوڈ اور سوربھ گانگولی کے بعد 100نصف سنچری لگانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن جائیں گے۔دھونی نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں اپنے 9000ون ڈے رن پورے کئے تھے اور اب ماہی 9500کے اعداد و شمار سے صرف 4رنز دور ہیں۔
23 دسمبر 2014کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ون ڈے میں ڈبیوکرنے والے دھونی نے مسلسل ٹیم انڈیا کے لئے میچ ونر اننگز کھیلی ہیں۔دھونی نے ڈبیو میچ سے لے کراب تک 15583رنز بنائے ہیں۔اسی وقت اگر دھونی نے 12اور رنز بنائے تو، وہ 23دسمبر سے اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے چھٹے بلے باز ہوں گے۔دھونی آسٹریلیا کے مائیکل کلارک(15594) کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
 


Share: