نئی دہلی،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر محمد سمیع سوشل میڈیا میں کافی فعال رہتے ہیں، وہ اپنے مداحوں سے تصاویر اور دیگر چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی۔ان تصویر پر لوگوں کے تبصرے اورآراء آ رہی ہیں پر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو تصویر پر کارٹون کر رہے ہیں۔ کچھ ٹوئٹر یوزرس ان کو مذاق میں کہہ رہے ہیں کہ کہیں ان کی اس تصویر پر دوبارہ فتوی نہ آ جائے۔ دراصل سمیع نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں اس کی بیوی حسین جہاں بغیر اپنا سر ڈھکے بیٹھی ہیں۔
کچھ وقت پہلے سمیع نے اپنی بیوی کے ساتھ سوشل میڈیا ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر کافی ناخوشگوار باتیں کہی تھیں۔ اس تصویر کی وجہ سے سمیع کو خوب ٹرول کیا گیا پر انہوں نے ڈٹ کر ان ٹرولس کا سامنا کیا تھا۔اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی گئی فوٹوز کی وجہ سے سمیع لوگوں کے نشانے پر آتے رہے ہیں، لہذا اس بار ان کے مداحوں نے پہلے ہی مورچہ سنبھال لیا تاکہ کوئی ان پر غلط تبصرے نہ کر سکے۔ سمیع کے ٹویٹس پر آئے ان تبصرے کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔
اس تصویر کی وجہ سے سمیع کو خوب ٹرول کیا گیا، اس کے بعد کچھ ٹوئٹر یوزرس نے مزے لینا شروع کر دیا ہے، کسی نے ان سے پوچھا ٹویٹر پر فتوؤں سے ڈر نہیں لگتا ہے؟ بتا دیں کہ بیوی کے ساتھ مغربی کپڑے میں تصویر شیئر کرنے پر ٹرولروں کو سمیع نے کرارا جواب دیا تھا، وہ مسلسل اپنے خاندان کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔