ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شاراپووا کو یو ایس اوپن میں ملی وائلڈ کارڈ انٹری، پابندی کے بعد کریں گی واپسی

شاراپووا کو یو ایس اوپن میں ملی وائلڈ کارڈ انٹری، پابندی کے بعد کریں گی واپسی

Thu, 17 Aug 2017 20:30:04  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپووا کو سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری کی اجازت مل گئی ہے۔پابندی کے 18 ماہ بعد شاراپووا پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔ امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن (یوایس ٹی اے) نے اس کی اطلاع دی۔یوایس ٹی اے نے اپنے بیان میں کہاکہ شاراپووا نے اس سے پہلے 10 بار یو ایس اوپن کے اہم ڈرا میں شامل ہوتے ہوئے ٹورنامنٹ کھیلا ہے۔ گزشتہ سال وہ آخری 16 میں کیرولینا ووجنیاکی سے ہار گئیں تھیں۔
عالمی رینکنگ کے ذریعہ شاراپووا کو وبلڈن میں جگہ مل رہی تھی لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اس گرینڈ سلیم مقابلے میں کھیل نہیں پائیں۔ یو ایس اوپن 28 اگست سے 10 ستمبر کے درمیان نیویارک میں کھیلا جائے گا۔وائلڈ کارڈ انٹری دینے پر یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹینس ایسوسی ایشن نے بی بی سی سے کہا ہے کہ شاراپووا کی معطلی اینٹی ڈوپنگ پروگرام کے تحت تھا اور وہ اسے پورا کر چکی ہیں جس کی وجہ سے اب وہ ان کے وائلڈ کارڈ سلیکشن کے عمل کا حصہ ہو سکتی تھیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سابق امریکی اوپن کے فاتحین مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی جاتی ہے اور پہلے بھی مارٹینا ہنگس، کم کلسٹرس جیسی کھلاڑیوں کو مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی جا چکی ہے۔ پابندی کے بعد ٹینس میں شاراپووا نے جب اپریل میں واپسی کی تھی، تب ان کی کوئی درجہ بندی نہیں تھی۔ سٹٹی گارٹ، میڈرڈ اور روم چیمپئن شپ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے کے بعد ان کی درجہ بندی 211 تک پہنچ گئی تھی۔


Share: