ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لڑکی سے آبروریزی کے ملزم مندر کے پجاری کو 10 سال کی سزا اور جرمانہ

لڑکی سے آبروریزی کے ملزم مندر کے پجاری کو 10 سال کی سزا اور جرمانہ

Sat, 25 Jun 2016 18:10:10  SO Admin   S.O. News Service

اتنے مقدس مقام اورعظیم عہدے پربیٹھاشخص رحم کا حقدارنہیں: عدالت

کانپور، 25جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کے معاملے میں شہر کی مقامی عدالت نے ایک مندر کے پجاری کو دس سال کی قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ پادری جیسے اہم عہدے پر بیٹھا کوئی بھی شخص ایسے جرم کے لئے رحم پانے کے لائق نہیں ہے۔استغاثہ کے مطابق رائے بریلی ضلع کی ایک لڑکی تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں 2010میں شہر آئی تھی۔لڑکی نے 17اکتوبر 2014کو شہر کے فلکھانا تھانے میں پادری کے خلاف آبروریزی کا مقدمہ درج کرایا تھا،لڑکی کا الزام تھا کہ یہاں رہتے ہوئے اس کی ملاقات کھیرے پتی مندر کے پجاری مہیندر دکشت سے ہوئی۔پادری نے اسے نوکری دلانے اور مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اس کا تقریبا تین سال تک جسمانی استحصال کیا،بعد میں اس نے جسمانی استحصال سے پریشان ہوکر پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پنڈت دکشت کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔لڑکی کے پاس اپنے کیس کی پیروی کرنے کے لئے کوئی وکیل نہ ہونے پر ضلع مجسٹریٹ نے ایک وکیل کی تقرری کی تھی۔خصوصی استغاثہ افسر کے کے شکلا اور کریم احمد نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کورٹ کی جج نے کل شام پجاری کو دس سال کی بامشقت قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق عدالت نے پجاری کی رحم کی اپیل کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ چونکہ اس نے مندر جیسے مقدس مقام کے پجاری جیسے اہم پور عہدے کا غلط استعمال کیا ہے اس لئے وہ رحم کا قطعی حقدار نہیں ہے۔سزا سنائے جانے کے بعد پجاری کو جیل بھیج دیا گیا۔


Share: