ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / موریہ بی ایس پی اور اپنے معاشرے کے غدار، اب کبھی نہیں ہوگی واپسی:مایاوتی

موریہ بی ایس پی اور اپنے معاشرے کے غدار، اب کبھی نہیں ہوگی واپسی:مایاوتی

Sat, 25 Jun 2016 18:14:53  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ کو بی ایس پی اور اپنے معاشرے کے تئیں غدار قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان کی غلطی کی سزا ان کے معاشرے کو نہیں دی جائے گی اورموریہ کی اب دوبارہ پارٹی میں کبھی واپسی نہیں ہوگی۔مایاوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی ایس پی کی تاریخ ہے کہ پارٹی کو موریہ جیسے مفادپرست اور غدار جو بھی لوگ چھوڑ کر گئے ہیں وہ اکیلے گئے ہیں، ان کا معاشرہ نہیں گیا،ایسے لوگ کچھ وقت بعد سیاسی طور پر ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ موریہ نے جب سے پارٹی چھوڑی ہے تب سے بی ایس پی دفتر میں اتنے فون آ رہے ہیں کہ اچھا ہوا ایک غدار شخص چلا گیا۔موریہ جیسے پارٹی کے ساتھ ساتھ سماج کے غدار لوگوں کو نہ تو معاف کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی کبھی بی ایس پی میں واپسی ہوگی۔مایاوتی نے کہاکہ موریہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں،یہ ذات موریہ کے علاوہ شاکی، کشواہا اور سینی ذات کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔آج میں میڈیا کے ذریعے ان کے سماج کے لوگوں کوبتاناچاہتی ہوں کہ سوامی پرساد موریہ نے جو بی ایس پی کے ساتھ غداری کی ہے، اس کی سزا اس کے سماج کو نہیں دی جائے گی۔بی ایس پی میں اسے جو احترام حاصل رہا ہے، وہ آگے بھی ملتا رہے گا۔بی ایس پی صدر نے کہا کہ اتر پردیش ہی نہیں پورے ملک میں جو بھی شخص اپنے ذاتی مفاد سے بی ایس پی چھوڑ کرگئے وہ ذاتی مفاد میں گئے ہیں۔موریہ اپنے ساتھ اپنے خاندان کو بی ایس پی سے ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کی ریاستی اسمبلی ہاؤس پارٹی کی میٹنگ میں اسمبلی میں بی ایس پی اور اپوزیشن کے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ موریہ نے گذشتہ بدھ کو مایاوتی پر اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ فروخت سمیت کئی سنگین الزامات لگاتے ہوئے بی ایس پی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


Share: