اسلام آباد،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سپریم کورٹ کی طرف سے اپنی نا اہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سابق وزیراعظم کے وکلاء کی طرف سے داخل کی گئی درخواست میں عدالتی فیصلے کے خلاف 19 نکات اٹھائے گئے ہیں اور موقف اپنایا گیا ہے کہ اس عدالتی فیصلے میں واضح خامیاں موجود ہیں۔ منگل کی شب داخل کی جانے والی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عدالت کے اس فیصلے پر نظر ثانی چاہتے ہیں۔ نواز شریف کو پاناما پیپرز اسکینڈل کی بنیاد پر قائم کیے جانے والے مقدمے میں ملکی پارلیمان کی نشست اور وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔