ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Wed, 16 Aug 2017 21:23:43  SO Admin   S.O. News Service

لاہور،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی میڈیا کوریج پر پابندی کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے جلسے جلوسوں میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ان کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔
 


Share: