ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی کے اثرات کے مختلف اعداد و شمار کا 50دنوں کے بعد تجزیہ کیا جائے گا نتیش کمارنے کہا،کیش لیس اکونامی بھارت میں ممکن نہیں

نوٹ بندی کے اثرات کے مختلف اعداد و شمار کا 50دنوں کے بعد تجزیہ کیا جائے گا نتیش کمارنے کہا،کیش لیس اکونامی بھارت میں ممکن نہیں

Mon, 19 Dec 2016 22:39:07  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)کالے دھن کے خلاف مہم میں 500اور 1000روپے کے نوٹوں پر روک کے ساتھ گمنام جائیداد اور شراب کے غیر قانونی کاروبار پر روک نہیں لگانے سے اس کے نتائج کو لے کر بہت پر امید نہیں رہے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ وہ نوٹ بندی کے اثرات کے مختلف اعداد و شمار کا 50دنوں کے بعدتجزیہ کریں گے۔نتیش نے نوٹ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیاتھا۔وزیراعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں واقع ڈائیلاگ سبھاککش میں آج عوامی ڈائیلاگ پروگرام کے بعد صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نتیش نے کہا کہ صرف نوٹ بندی سے کالے دھن پر روک نہیں لگے گی۔پورے ملک میں شراب بندی نافذ کرنی چاہیے۔بہت سارا کالا دھن شراب کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کالے دھن پر منظم طریقے پرحملہ کرناہوگا۔گمنام ملکیت، ہیرے جواہرات وغیرہ تمام غیر قانونی طور سے حاصل شدہ ملکیت پر کارروائی کرنی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیش لیس اکونامی بھارت میں ممکن نہیں ہے۔جیسے جیسے ہم ترقی کریں گے ویسے ویسے نقد رقم کا لین دین کم ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ میں بھی 40-45فیصد سے زیادہ کیش لیس کی صورتحال نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ 30دسمبر کے بعد نوٹ بندی کے اثرات کے مختلف اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جائے گا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کو دو ہزار سے زیادہ گمنام چندہ پر روک کے الیکشن کمیشن کی تجاویز کی حمایت کی۔جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش نے کہا کہ دو ہزار ہی کیوں اگر ایک روپے کا بھی چندہ دیا جاتا ہے تو چندہ دینے والے کے نام کا ذکر ہوناچاہیے۔
 


Share: