ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کرکٹ کا ایک ستارہ جو چمکنے سے پہلے ہی بجھ گیا

کرکٹ کا ایک ستارہ جو چمکنے سے پہلے ہی بجھ گیا

Thu, 17 Aug 2017 20:10:39  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،17اگست(یس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل تو نہیں ہے لیکن پورے پاکستان کی دل کی دھڑکن ضرور ہے۔ پاکستا ن میں کرکٹ میچزکے دوران لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میچ سٹیڈیم میں دیکھیں۔ پاکستانیوں کی اکثریت کرکٹ میچ ٹی وی پر دیکھتی ہے۔اس سال جب پاکستانی قوم 14اگست کو یوم آزادی کا دن منا رہی تھی، ایک نوجوان کرکٹر زبیر احمد مردان میں سر ناظم کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران سر پربال لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس 18 سالہ نوجوان کی المناک موت نے مقامی کرکٹروں کو دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’زبیر احمد کی المناک موت ہمیں اس بات کی یادہانی کراتی ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی حفاظت کے پورے انتظامات کرنے چاہیں۔ انہیں کھیل کے دوران ہیلمٹ پہنے رہنا چاہے۔ہماری ہمدردیاں زبیر کے خاندان کے ساتھ ہیں‘۔یہ پرجوش کرکٹر انٹرمیڈیٹ جماعت کا طالب علم تھا اور سر ناظم کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کی پریکٹس کے لیے باقاعدگی سے آتا تھا۔ اکیڈمی کے کو چ بخت محمدکے مطابق وہ سخت محنت کر کے کرکٹ میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ کوچ نے مزید بتایا کہ زبیر احمد کو پریکٹس کے دوران پہلی گیند کان پر اور دوسری گیند گردن پر لگی جس سے وہ گر گیا۔ اسے فوری طور پرکیٹلانگ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردان کے اسپتال میں لے جانے کا مشورہ دیا۔زبیر احمد کی وفات مردان اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹ سے لگتا ہیکہ زبیر نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا جبکہ سر ناظم کرکٹ اکیڈمی کے کوچ کا کہنا تھا کہ اس نیکھیل کے دوران اپنی حفاظت کے پورے انتظامات کیے ہوئے تھے اور ہیلمٹ بھی پہنا ہوا تھا۔


Share: