ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گورکھپور حادثہ:معطل کئے گئے پرنسپل راجیو مشرا کی بیوی کے کردار کی تحقیقات

گورکھپور حادثہ:معطل کئے گئے پرنسپل راجیو مشرا کی بیوی کے کردار کی تحقیقات

Thu, 17 Aug 2017 23:10:57  SO Admin   S.O. News Service

گورکھپور،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ہٹائے گئے پرنسپل راجیو مشرا کی بیوی پرنما شکلا کے کردار کی تحقیقات کے لئے ٹیم روانہ ہوئی۔آیوش وزارت کی تین رکنی محکمہ جاتی انکوائری ٹیم پرنما شکلا کے کردار کی تحقیقات کرے گی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ پرنسپل کی بیوی پورنما شکلا انتظامی فیصلوں میں بڑی حیثیت رکھتی تھی۔14 مارچ 2017 کو یعنی یوگی حکومت کی حلف برداری سے محض 5 دن پہلے ڈاکٹر پورنما شکلا کو بی آر ڈی میڈیکل کالج سے جوڑ دیا گیا تھا، انہیں حکومت کی سطح سے اور بغیر وقت کے وزیر اعلی کی اجازت سے شامل کر دیا گیا۔ بتا دیں کہ پورنما شکلا ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہے۔
بتا دیں کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں معصوم بچوں کی موت کے بعد صوبے کے وزیر صحت سددھارتھناتھ سنگھ نے وہاں کے پرسپل راجیو مشرا کو معطل کر دیا گیا تھا، اگرچہ مشرا نے اس کے لئے آکسیجن سپلائر کمپنی کو ہی مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ اس واقعہ کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر جے پی نڈڈا نے گورکھپور کا دورہ کیا تھا۔ یوگی نے معصوم بچوں کی موت کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی یقین دلایا تھا۔
 


Share: