نیویارک،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپووا کو سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ امریکی اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری کی اجازت مل گئی ہے۔ پابندی کے 18 ماہ بعد شاراپووا پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔ امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن (یوایس ٹی اے) نے اس کی اطلاع دی۔یوایس ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ شاراپووا نے اس سے پہلے 10 بار امریکی اوپن کے اہم ڈرا میں شامل ہوتے ہوئے ٹورنامنٹ کھیلا۔ گزشتہ سال وہ آخری 16 میں کیرولینا ووجنیاکی سے ہار گئیں تھیں۔گزشتہ سال آسٹریلیا اوپن میں سرینا ولیمز سے ملی شکست کے بعد 30 سالہ شاراپووا کو گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا موقع نہیں ملا، وہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں 148 ویں مقام پر ہیں۔
پانچ بار کی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فاتح شاراپووا کو ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کے لئے ٹینس دنیا سے منع کر دیا گیا تھا۔ اس سال فرانسیسی اوپن میں انہیں وائلڈ کارڈسے داخل کی اجازت نہیں ملی اور زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھیں۔ امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست سے ہو رہا ہے۔