Thu, 12 Dec 2024 12:00:31SO Admin
جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و اطفال کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت ’وزیر اعلیٰ مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ اسک
View more
Thu, 12 Dec 2024 11:49:57SO Admin
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے پر پہلی بار اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ شام میں ہونے والے واقعات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ش
View more
Thu, 12 Dec 2024 11:37:26SO Admin
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال 26-2025 کے لیے بھی ترقی کے تخمینے کو 7.2 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل آر بی آئی کے گورنر نے بھی
View more
Thu, 12 Dec 2024 11:25:39SO Admin
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو نے مسلمانوں کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان سے شدید تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ ان کے خلاف مختلف سطحوں پر کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایک جانب سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے اس معاملے کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے، تو دوسری جانب ان کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ کانگریس نے اس مقصد کے لیے باضابطہ مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Thu, 12 Dec 2024 11:15:55SO Admin
ہندوستان میں فلسطین کے سفیر عبدالرازق ابو جزیر نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سے ملاقات کی اور پارلیمانی انتخابات میں ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ یہ ملاقات 10 دسمبر کو ہوئی، جہاں فلسطینی سفیر نے خاص طور پر وائناڈ میں پرینکا گاندھی کی تاریخی جیت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 12 Dec 2024 11:06:53SO Admin
راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر اپوزیشن نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پہلے ہی راجیہ سبھا سکریٹری کو سونپ دیا ہے۔ آج انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کی، جہاں ملکارجن کھڑگے نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’راجیہ سبھا چیئرمین (جگدیپ دھنکھڑ) حکومت کے ترجمان کی طرح کام کر رہے ہیں۔ وہ ایوان میں اراکین پارلیمنٹ کو نصیحت
View more
Thu, 12 Dec 2024 10:59:58SO Admin
مہاراشٹر کے پربھنی میں منگل (10 دسمبر) کو آئین کی بے حرمتی کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، پربھنی پولیس اسٹیشن کے قریب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کے ساتھ نصب شیشے کے سیلف میں رکھے آئین کی نقل کو کسی نے نقصان پہنچایا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس واقعے کو لوگوں نے ’آئین‘ کی توہین قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا، جو بدھ کے روز پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل
View more
Thu, 12 Dec 2024 10:51:59SO Admin
بی جے پی لیڈر نتیش رانے اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے ’لاڈلی بہن یوجنا‘ کے حوالے سے ایک اور بیان دیا ہے جو تنازعہ کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ ’’مسلمان خاندان وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو پسند نہیں کرتے، اس لیے اگر کسی مسلم خاندان میں دو سے زیادہ بچے ہوں تو انہیں اس اسکیم سے باہر رکھا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم صرف ان خواتین کے لیے ہون
View more
Thu, 12 Dec 2024 03:15:26SO Admin
سداپور گھاٹ پرماون گُنڈی کے قریب ہوئے ایک کار حادثے میں بھٹکل کے ایک استاد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سداپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُس سے دو کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر اس وقت ہوا جب چھ اساتذہ آرٹ گریڈ کے امتحانات کے لیے داونگیرے جا رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy