Tue, 10 Dec 2024 17:22:29SO Admin
اپوزیشن انڈیا بلاک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ انڈیا بلاک کی قیادت کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا دور جاری ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 17:16:06SO Admin
مرکزی حکومت نے پیر کے روز ایوان کو مطلع کیا کہ ملک بھر میں وقف کی 994 جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی اقلیتی امور کی وزارت سے ملک میں موجود وقف جائیدادوں کی تعداد اور ریاستوں کے لحاظ سے ان کی تفصیلات کے بارے میں استفسار کیا گیا۔ وقف ایکٹ کے تحت دستیاب معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت نے بتایا کہ ملک میں 872,352 غیر منقولہ اور 16,713 منقولہ وقف جائیدادیں رجسٹرڈ ہیں۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 17:11:22SO Admin
سپریم کورٹ میں کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں عصمت دری اور قتل کے معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی نے اپنی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ اسپتال میں شواہد کی تباہی اور بدعنوانی کا خدشہ ظاہر ہوا ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سی بی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تین مختلف اقسام کے ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 16:53:09SO Admin
تعلیمی سال 2024-25 کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں ایک سنگین مسئلہ سامنے آیا ہے، جہاں ملک بھر میں 11.70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔ یہ اعداد و شمار تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز کو نمایاں کرتے ہیں۔ یہ معلومات پارلیمنٹ میں وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے آندھرا پردیش کے رکن پارلیمنٹ ماتوکومیلی شری بھارت کے سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 16:46:44SO Admin
پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ انڈیا بلاک کے اپوزیشن اتحاد نے آج سہ پہر 1 بج کر 37 منٹ پر یہ قرارداد راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کے پاس جمع کروائی۔ تحریک پر 60 اراکین کے دستخط درج ہیں۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 12:08:10SO Admin
کرناٹک حکومت نے ایک چار رکنی تحقیقاتی پینل تشکیل دیا ہے جس میں کرناٹک اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ایم کنا گولی، اسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر دینکٹیش، بنگلور میڈیکل کالج کی مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ بانو اور راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایک سینیئر فارماکولوجی پروفیسر شامل ہیں جنہیں وائس چانسلر نے نامزد کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 12:02:50SO Admin
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابی مہم کے دوران جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ سندور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار انا پور نا تکا رام کی حمایت میں ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، سدارامیا نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ یہ ثابت کرنے کے
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:49:13SO Admin
ساحر لدھیانوی کا یہ مصرعہ ہندوستان کے موجودہ معاشی حالات پر بالکل صادق آتا ہے۔ جہاں ایک طرف ملک کی معیشت میں ارب پتیوں کی تعداد اور ان کی دولت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہیں دوسری طرف عوام کی ایک بڑی تعداد غربت، بے روزگاری، اور ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔ یہ تضاد ملک کے سماجی توازن کو بگاڑ رہا ہے اور اقتصادی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:29:25SO Admin
کووڈ وبائی مرض کے بعد سے مفت راشن حاصل کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے 9 دسمبر کو سوال اٹھایا، "مفت سہولیات کب تک فراہم کی جا سکتی ہیں؟"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy