Wed, 11 Dec 2024 11:02:36SO Admin
اتر پردیش کے سنبھل میں حال ہی میں شاہی جامع مسجد کا سروے کیے جانے کے دوران تشدد ہوا، جس میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مہلوکین میں سبھی کا تعلق مسلم طبقے سے تھا۔ اس تشدد متاثرین سے ملاقات کے لیے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے سنبھل جانے کا ارادہ کیا تھا، لیکن پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک لیا۔ آج راہل-پرینکا نے دہلی میں سنبھل تشدد متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار
View more
Wed, 11 Dec 2024 10:55:20SO Admin
اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) امتحانات میں ہوئے گھوٹالے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اب منی لانڈرنگ کا کیس درج کرے گا۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 10:51:05SO Admin
اکشے لاکڑا کو دہلی یوتھ کانگریس کے نئے صدر کے طور پر تقرری نامہ مل گیا ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ اکشے لاکڑا کی شاندار کامیابی قابل تعریف ہے، کیونکہ انہوں نے 87495 ووٹ حاصل کیے اور 38149 ووٹوں کے بڑے فرق سے جیت درج کی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 10:46:18SO Admin
جیسے جیسے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 قریب آ رہے ہیں، سیاسی ہلچل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیڈروں کے استعفے اور دوسری پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ منگل کی شام سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد کانگریس میں شامل ہو گئے۔ عبدالرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے استعفے ک
View more
Wed, 11 Dec 2024 10:43:13SO Admin
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، لیکن ای وی ایم کے استعمال پر عوامی تحفظات برقرار ہیں۔ سماج کے ایک بڑے طبقے نے ای وی ایم کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ستارا ضلع کے ایک گاؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے تمام اسمبلی انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں گے اور اس کے لیے ایک قرارداد بھی منظور
View more
Wed, 11 Dec 2024 10:38:21SO Admin
کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آج اہم سماعت کی۔ عدالت نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی موجودہ پیش رفت پر تفصیلات طلب کیں۔ وکیل ورندا گروور نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور سی بی آئی کو توقع ہے کہ یہ آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔ عدالت نے سماعت کے بعد نیشنل ٹاسک فورس (این ٹی ایف) کو 12 ہفتے کے ا
View more
Tue, 10 Dec 2024 19:14:14SO Admin
مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں آج شام افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 15 اور 16 سال کی عمر کی چار طالبات ڈوب گئیں۔ ایک طالبہ کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ مزید تین طالبات کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 17:50:50SO Admin
الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو نے 8 دسمبر کو مسلمانوں کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس کمار کے دیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر اخبار میں شائع رپورٹ پر نوٹس لیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 17:46:42SO Admin
ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا سے قبل پورے ملک میں جشن منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، تاہم کچھ ہندوتوا ذہنیت رکھنے والے افراد نے اس موقع پر اقلیتی طبقہ کو پریشان کیا۔ مہاراشٹر میں میرا روڈ پر بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا، جس کے بعد فرقہ وارانہ تشدد شروع ہو گیا تھا۔ بعد میں بڑی تعداد میں مقامی مسلمانوں کو ملزم بنا کر گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے 14 مسلم ملز
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy